Shaheen Lawyers Group

شاہین لائرز گروپ کا الناصر فیملی کے ساتھ گروپ فوٹو۔

الناصر فیملی کی شان چوہدری حسیب کامران صاحب، الناصر فیملی کے سپوت چوہدری احمد ناصر صاحب، ببر شیر اویس دادا بھائی ، غلام ربانی ناصر اور مہر اظہر نے شاہین لائرز گروپ کے امیدواران اور ضلعی قیادت کو عید ملن عشائیہ لے لیے الناصر ہاؤس ناصر روڈ سیالکوٹ پر مدعو کیا۔
سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب، ملک بلال اعوان صاحب، شاہین لائرز گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر اور سالار قافلہ حسن مرتضیٰ گھمن صاحب، امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم صاحب اور امیدوار برائے نائب صدر صوفی شاہزیب طاہر صاحب نے الناصر فیملی کی جانب سے دیئے گئے پر تکلف عید ملن عشائیہ میں شرکت کی۔ اور الناصر فیملی کے معیار اور وقار اور سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ الناصر فیملی آج بھی نوجوانوں سے بزرگوں تک کے ہر فلاحی کام میں ہر لمحہ موجود ہوتی ہے اور ساتھ ہی ان کی محبت بھری دعوت اور پیار بھری گفتگو کا شکریہ ادا کیا۔

عشائیہ کے بعد ببر شیر گروپ اور شاہین لائرز گروپ کا گروپ فوٹو۔

فخر سیالکوٹ ببر شیر گروپ کے لیڈر چوہدری احمد ناصر ایڈووکیٹ صاحب نے شاہین لائرز گروپ کے امیدواران کی حوصلہ افزائی کی اور ملک بلال اعوان صاحب کے ساتھ شانا بشانہ کھڑے رہنے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر لاکھوں دلوں کی جان اویس دادا، چوہدری ربانی ناصر، میاں اظہر، میاں شاہ جہاں، چوہدری حسن حسیب کامران، چوہدری حارث حسیب کامران، عدنان بٹ صاحب، مہر دانی اور عمر سلہری بھی موجود تھے۔

Design a site like this with WordPress.com
Get started