Shaheen Lawyers Group

خواجہ اویس مشتاق صاحب اور چوہدری حسیب کامران صاحب سے شاہین لائرز گروپ کے ملک بلال اعوان اور صوفی شاہزیب طاہر کی ملاقات۔

شعبہ وکالت میں نامور شخصیت فخر پاکستان جناب خواجہ اویس مشتاق صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، ببر شیر لیڈر چوہدری حسیب کامران صاحب اور نوجوان قیادت چوہدری حارث حسیب سے شاہین لائرز گروپ کے ضلعی رہنما ملک بلال اعوان صاحب اور شاہین لائرز گروپ کے نامزد امیدوار برائے نائب صدر صوفی شاہزیب طاہر صاحب کی کچہری میں ملاقات۔
سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) فخر پاکستان جناب خواجہ اویس مشتاق صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سے شاہین لائرز گروپ کے ضلعی رہنما ملک بلال اعوان صاحب اور شاہین لائرز گروپ کے نامزد امیدوار برائے نائب صدر صوفی شاہزیب طاہر صاحب کی کچہری میں ملاقات ہوئی جس میں شاہین لائرز گروپ اور الیکشن آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن کے انتخابات سیشن 21-22 کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

چوہدری حارث، ملک داؤد صاحب بھی موجود ہیں

سیالکوٹ کچہری کی پہچان جناب خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان وکلاء شعبہ وکالت کے ماتھے کا جھومر ہیں اور نوجوان وکلاء اور لاء کے طالب علم ایک جان اور منظم ہو کہ کالے کوٹ کی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اور ایسے ماحول سے اور مواقعوں سے معاشرے میں نئے جمہوری لیڈر پیدا ہوتے ہیں جو قوم کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنتے ہیں۔
الناصر فیملی کے سپوت چوہدری حسیب کامران صاحب نے آل پاکستان لائرز ایسوسی اور شاہین لائرز گروپ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کل کہ معاشرے میں نوجوانوں کو ایسا ماحول دینا کہ وہ بری عادات کی طرف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے یکجان کیا۔ اور مزید کہا کہ ایسے ہی قومیں ترقی کرتی اور نئے لیڈر پیدا کرتی ہیں۔ ساتھ ہی خواجہ اویس مشتاق صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور چوہدری حسیب کامران صاحب نے شاہین لائرز گروپ کے ضلعی رہنما ملک بلال اعوان صاحب کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
ملک بلال اعوان صاحب نے اپنے اور سینکڑوں وکلاء کے استاد محترم جناب خواجہ اویس مشتاق صاحب اور چوہدری حسیب کامران صاحب کو اخراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اپنی بے حد مصروفیات سے وقت نکال کر نوجوان وکلاء اور شاہین لائرز گروپ کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر شاہین لائرز گروپ کے نامزد امیدوار برائے نائب صدر صوفی شاہزیب طاہر صاحب، چوہدری حارث حسیب کامران ، ملک داؤد صاحب اور ملک جنید عمران صاحب بھی ہمراہ موجود تھے۔

Design a site like this with WordPress.com
Get started