Shaheen Lawyers Group

شاہین لائرز گروپ کا اجلاس ایم،ایچ انٹرنیشنل پر منعقد ہوا۔

شاہین لائرز گروپ کا اجلاس (MH INTERNATIONAL) مجاہد روڈ سیالکوٹ پر منعقد ہوا جس میں آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن کے انتخابات سیشن 21-22 کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور ووٹرز رجسٹریشن کے مرحلے کو جلد ازجلد مکمل کرنے پر عہد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران لی گئی خوبصورت تصویر

سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) شاہین لائرز گروپ کا اجلاس مجاہد روڈ سیالکوٹ پر منعقد ہوا جس میں شاہین لائرز گروپ کے رہنما چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب،ملک بلال اعوان صاحب کے ساتھ نامزد امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن صاحب امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم صاحب اور امیدوار برائے نائب صدر صوفی شاہزیب طاہر صاحب ، چوہدری فاروق ہرڑ صاحب،چوہدری احتشام صاحب ، سید زین کریمانی اور ملک حمزہ اعوان صاحب نے شرکت کی اور آئندہ الیکشن آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن سیشن 21 میں بمطابق پالیسی ووٹرز رجسٹریشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے اور ہر ساتھی دوست احباب کا ووٹ رجسٹر کروانے پر غور کیا گیا۔ کیوں کہ ووٹ کاسٹ کرنا ہر کسی کا حق ہے اور ووٹ کاسٹ کرنا ہی جمہوریت حوبصورت ترین حصہ ہے جس سے آیندہ کے مستقبل کا تعین کیا جاتا ہے۔

Design a site like this with WordPress.com
Get started