
الیکشن آل پاکستان لاء ایسوسی ایشن کے انتخابات سیشن 21-22 کے حوالے سے شاہین گروپ کی شاندار ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر شاہین لائرز گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن صاحب نے ریلی کے شرکاء اور شاہین لائرز گروپ کے امیدواران و سپوٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) شاہین گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن صاحب نے شاہین لائرز گروپ کی نکالی گئی ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں نجی ہوٹل ڈالووالی میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جس میں چوہدری عمران ہندل صاحب (سابق صدر آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن سیالکوٹ) ، ملک بلال اعوان صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب، سید عتیق شاہ صاحب، رانا بابر صاحب، سنی خان، چوہدری حارث حسیب صاحب (جوڑیاں ہاؤس)، سید حسن گیلانی صاحب، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری نبیل اکبر گجر صاحب، امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم، صوفی شاہزیب طاہر صاحب، احمد ظفر گوندل صاحب، آفتاب گوندل صاحب، ڈپٹی جنرل سیکریٹری احسن شفیق خان،احمد اصغر صاحب کے ساتھ مہر عبد الرحمن صاحب،لالا مظہر بٹ صاحب، عدیل ولی صاحب، میاں زمن صاحب،عامر اخلاق صاحب، فاروق ہرڑ صاحب، ملک حمزہ اعوان صاحب،بصارت بھٹہ صاحب، سید زین کریمانی صاحب، اور چوہدری احتشام صاحب نے حسن مرتضیٰ گھمن صاحب امیدوار برائے صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بڑے قافلے کے ساتھ شرکت کی اور ہوٹل پہنچے پر پرجوش استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر پسرور سے چوہدری مستنصر جٹھول صاحب، فاروق کھوکھر صاحب سابق سیکرٹری بار تحصیل پسرور، چوہدری عمر دلاو صاحب، سمبڑیال سے معاذ گوندل صاحب، زکا اللہ بھٹی صاحب، بجوات سے ایوب پسووال صاحب کے ساتھ ساتھ علی بن وسیم، حسیب بھٹی صاحب، احسن بھٹی صاحب وریو سے نے شرکت کر کے شاہین لائرز گروپ کی طاقت میں اضافہ کیا اور پروگرام میں چار چاند لگا دئیے۔

امیدوران اور معزز رفقاء کی تقریروں نے مہمانوں اور شرکاء کا خوب لہو گرمایا۔ اور شاہین لائرز گروپ نے امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن صاحب کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
عشائیہ کے دوران لی گئی خوبصورت تصاویر اور مناظر ⬇️ ملاحظہ فرمائیں۔


























