
جوہر فارم ہاؤس گوہد پور پر شاہین لائرز گروپ کے امیدواران و ضلعی قیادت کی چوہدری تجاسر صاحب(جوہر سویٹس والے) سے ملاقات۔
سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) شاہین لائرز گروپ سے چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب، ملک بلال اعوان صاحب، چوہدری حارث حسیب صاحب اور نامزد امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن صاحب، امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم صاحب اور امیدوار برائے نائب صدر صوفی شاہزیب طاہر صاحب کی جوہر فارم ہاؤس پر آمد کے موقع پر تجاسر چوہدری صاحب نے استقبال کیا۔
ملاقات کے موقع پر تجاسر چوہدری صاحب نے شاداب لاء کالج کے اپنے ساتھیوں سمیت شاہین لائرز گروپ کی حمایت کا اعلان کیا اور الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور شاہین لائرز گروپ کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شاہین لائرز گروپ کی قیادت اور امیدواران نے انکی محبت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چوہدری فاروق ہرڑ، ملک حمزہ اعوان، چوہدری احتشام، اور ملک داؤد صاحب بھی موجود تھے۔






