
جوڑیاں ہاؤس میں چوہدری مستنصر عباس مرحوم کے بھتیجے ببر شیر چوہدری حارث حسیب صاحب اور ملک داؤد صاحب سے شاہین لائرز گروپ کے امیدواران کی ملاقات۔
سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) شاہین لائرز گروپ کے ضلعی رہنما چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب، ملک بلال اعوان صاحب اور امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن صاحب، امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم صاحب، امیدوار برائے نائب صدر صوفی شاہزیب طاہر صاحب، چوہدری فاروق ہرڑ صاحب، ملک حمزہ اعوان صاحب، چوہدری احتشام صاحب کی جوڑیاں ہاؤس آمد۔ چوہدری حارث حسیب کامران صاحب نے شاہین لائرز گروپ کا استقبال کیا۔ اور شاہین لائرز گروپ کے ساتھ الیکشن کمپین میں شانا بشانہ چلنے کا علان بھی کیا۔
اس موقع پر ملک داؤد صاحب بھی انکے ہمراہ تھے۔




