
گیلانی ہاؤس عظیم کالونی سرکار سید بادشاہ عابد علی گیلانی صاحب کی رہائش گاہ پر شاہین لائرز گروپ کے اعزاز میں عشائیہ۔

سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) سید بادشاہ عابد علی گیلانی صاحب کی سرپرستی میں ان کی رہائش گاہ پر ان کے فرزند سید حسن گیلانی صاحب نے شاہین لائرز گروپ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
جس میں سابق صدر آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری عمران ہندل صاحب، چوہدری مدثر وڑائچ صاحب، ملک بلال اعوان صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب، حسن مرتضیٰ گھمن صاحب امیدوار برائے صدر، میاں زین اعظم صاحب امیدوار برائے نائب صدر، فاروق ہڑڑ صاحب، عدیل ولی صاحب اور احتشام صاحب نے شرکت کی۔

عشائیہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے معززین نے سادات گھرانے سے اظہار تشکر کیا۔ اور ساتھ ہی سید بادشاہ نے الیکشن آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن میں شاہین گروپ کے لیے خصوصی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سادات گھرانے سے سید کاظم گیلانی ، سید قاسم گیلانی صاحب اور سید عاصم گیلانی صاحب بھی موجود تھے۔
Humble Request for Your Gracious Vote and support for Shaheen Lawyers Group in Apla election 2021-22.
















