APLA Election 2021-2022

ملک بلال اعوان کی رہائش گاہ پر شاہین لائرز گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔

ملک بلال اعوان کی رہائش گاہ پر شاہین لائرز گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن کے انتخابات سیشن2021-2022 کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔


سیالکوٹ (شاہین لائرز گروپ) آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن کے انتخابات سیشن 2021-2022 کے انتخابات کے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے شاہین گروپ کا اجلاس ملک بلال اعوان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں سابق صدر آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری عمران ہندل صاحب، سابق ضلع ناظمATI جناب ملک عمر اعوان صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب،لالہ مظہر بٹ صاحب،عدیل ولی اعوان صاحب، امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن صاحب، امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم صاحب، امیدوار برائے نائب صدر شاہ زیب طاہر صوفی صاحب، شاداب لاء کالج سے محمد فاروق صاحب، سید زین شاہ صاحب، ملک حمزہ اعوان صاحب، احتشام صاحب نے شرکت کی۔

شاہین گروپ کے عہدیداران، امیدوران اور شاداب لاء کالج سے آنے والے مہمان۔

اجلاس میں آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن 2021-2022 کے انتخابات میں ووٹرز کی رجسٹریشن اور الیکشن میں شفافیت اور الیکشن کو جمہوری اور پر امن رکھنے پر بات چیت کی گئی۔

سابق صدر آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری عمران ہندل صاحب کا کہنا تھا کہ الیکشن میں انتشار پھیلا نے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

گروپ فوٹو۔

ملک بلال اعوان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو بلا وجہ شاہین گروپ کے کسی رکن، عہدیداران اور معزز ممبران کی عزت مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے گے اور الیکشن کو مکمل پر امن طریقے سے گزارے گے۔ کیونکہ الیکشن آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں لیکن وکلاء برادری کا تعلق ہمیشہ ساتھ چلنے والا تعلق اور وکلاء برادری کا اتحاد ہی وکلاء کی عزت ہے۔

امیدواران برائے صدر و نائب صدر نے بھی ہمیشہ وکلاء کی عزت اور لاء کے طالب علم کی عزت اور وقار کو اپنی عزت اور وقار مانتے ہوئے عہد کیا کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ہم اپنی برادری،گروپ اور عزت کی حفاظت کریں گے اور ہر مشکل میں ساتھ ہوں گے۔

لالا مظہر بٹ ، عدیل ولی اور محمد فاروق و دیگر آئے ہوے معززین نے واصف رحمان بھٹی صاحب کے فیصلے کو سراہا اور عہد کیا کہ ہمیشہ واصف رحمان بھٹی صاحب کی سرپرستی میں چلیں گے اور رفقاء نے امیدواران سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


#گھمن_تیری_جیت_شالا
#میاں_تیری_جیت_شالا
#انشاللہ_انشاللہ
#electionapla2021
#mianzain
#hassanmurtaza
#ShaheenGroup ✌️✌️

Humble Request for Your Vote and support candidate for president Hassan Murtaza ghumman and vice president Mian Zain Azam and Shahzaib Tahir in Election Apla session 2021-2022.

شاہین لائرز گروپ (سیالکوٹ)


Design a site like this with WordPress.com
Get started