
صوفی شاہزیب طاہر بھی (شاداب لاء کالج) شاہین گروپ کی طرف سے نائب صدر کے امیدوار نامزد ہوئے۔جناب عمران رسول ہندل صاحب(سینئر رہنما شاہین گروپAPLA) ، لالہ مظہر بٹ صاحب، محمد فاروق صاحب ،ملک حمزہ، سید زین اور احتشام بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے

شاہین گروپ کا اجلاس زیر صدارت عمران رسول ہندل صاحب (سینئر رہنما شاہین گروپ) اور لالہ مظہر بٹ صاحب MH INTERNATIONAL مجاہد روڈ پر منعقد ہوا۔ جس میں آل پاکستان لاء ایسوسی ایشن کے انتخابات سیشن 2021-2022 کے لیے صوفی شاہزیب طاہر صاحب (شاداب لاء کالج) کو اپنے پینل سے امیدوار برائے نائب صدر منتخب کیا۔ اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جناب عمران رسول ہندل صاحب(سینئر رہنما شاہین گروپ و APLA) ، لالہ مظہر بٹ صاحب، امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن اور امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم ،محمد فاروق صاحب ،ملک حمزہ، سید زین اور احتشام بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شاہین گروپ کے رہنما ملک بلال اعوان صاحب اور چوہدری مدثر وڑائچ صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ نے بھی گروپ لیڈر شپ کا شکریہ بھی ادا کیا اور امیدوار کو مبارکباد پیش کی۔








