APLA Election 2021-2022

جوڑیاں ہاؤس میں چوہدری محمد حسیب کامران صاحب اور چوہدری حارث حسیب کامران صاحب نے شاہین گروپ کی حمایت کردی

چوہدری مستنصر عباس (مرحوم) کے بھتیجے اور چوہدری حسیب کامران صاحب کے لخت جگر جناب چوہدری حارث حسیب کامران صاحب نے شاہین گروپ کی الیکشن آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن سیشن 2021-2022 میں حمایت کا اعلان کردیا۔

جوڑیاں ہاؤس سیالکوٹ (شاہین گروپ) چوہدری مستنصر عباس (مرحوم) کے بھتیجے اور چوہدری حسیب کامران صاحب کے لخت جگر جناب چوہدری حارث حسیب کامران صاحب نے شاہین گروپ کی الیکشن آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن سیشن 2021-2022 میں حمایت کا اعلان کردیا۔ چوہدری حسیب کامران صاحب نے کہا کہ الناصر فیملی سیالکوٹ کی عوام کی خدمت اور ساتھیوں کی عزت افزائی میں اہم مقام حاصل ہے۔چوہدری ناصر الدین (مرحوم) اور چوہدری مستنصر عباس (مرحوم) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں بھی انشاللہ اس مشن کو جاری رکھیں گی۔


نوجوان قیادت چوہدری حارث حسیب کامران صاحب نے کہا وہ اپنے چچا اور استاد محترم چوہدری مستنصر عباس مرحوم کی تربیت کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔ اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناصر فیملی کے معیار اور وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہمیشہ اپنے ساتھیوں کی عزت کو بڑھانے اور فلاحی کاموں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمیشہ حق سچ اور وفا کا علم بلند رکھیں گے۔ اس موقع پر شاہین گروپ کے امیدوار برائے صدر حسن مرتضیٰ گھمن اور امیدوار برائے نائب صدر میاں زین اعظم صاحب نے ان کے خاندان کی نسلوں سے سیالکوٹ میں خدمات کو سراہا اور ان کے خاندان کو سیالکوٹ کے لوگوں کے لیے فخر سمجھا۔
اس موقع پر چوہدری مدثر وڑائچ صاحب، چوہدری عمیر امان وڑائچ صاحب، چوہدری عمران ہندل صاحب، ملک بلال اعوان صاحب بھی موجود تھے۔


#گھمن_تیری_جیت_شالا
#میاں_تیری_جیت_شالا
#انشاللہ_انشاللہ
#electionapla2021
#mianzain
#hassanmurtaza
#ShaheenGroup ✌️✌️

Humble Request for Your Vote and support candidate for president Hassan Murtaza ghumman and vice president Mian Zain Azam and Shahzaib Tahir in Election Apla session 2021-2022.

Design a site like this with WordPress.com
Get started